مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک بھرمیں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ، ملک رشیداحمدخاں

بدھ 20 دسمبر 2017 10:40

قصور۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک بھرمیں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام دوست پالیسیاں ترتیب دیکر عوام کے حقوق کی ترجمانی کویقینی بنایا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے اپنے حلقہ این ای140 فتح پورمیں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کھیت سے منڈی تک کارپٹ سڑکیں، ماڈل ویلجزکاقیام،دیہات کی سطح پرتعلیم اورصحت کے شعبوں پرخصوصی توجہ اور اب صاف دیہات پروگرام سے عوام کو یقینی طورپر ریلیف میسرآرہاہے،اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک احمدسعیدخاںاورسینئروائس چیئرمین ضلع کونسل قصور ملک اعجاز احمد خاں نے بھی خطاب کیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں