ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں سالانہ سپورٹس گالا 2017کا انعقاد ‘ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کی بطور مہمان خصوصی شرکت

بدھ 20 دسمبر 2017 19:53

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2017ء)ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈکالج قصور میں سالانہ سپورٹس گالا 2017ء کا انعقاد گزشتہ روز ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر قصور و چیئر مین بورڈ آف گورنر ڈی پی ایس سائرہ عمر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘ پرنسپل کرنل (ر) محمد عدیل ‘ ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس محمدجہانگیر چوپڑہ ‘ ممبر ان بورڈ آف گورنر‘والدین ،طلباء و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سپورٹس گالا کا آغاز روایتی شمع کو روشن کر کے کیا گیا اوراس موقع پر رنگ برنگے غبارے اور کبوتر ہوا میں چھوڑے گئے ۔ طلباء و طالبات نے پی ٹی شو اور ٹیبلو پیش کئے گئے اس موقع پر کھلاڑیوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر قصور کو سلامی پیش کی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے سپورٹس گالا میں شرکت کرنیوالے طلباء و طالبات کی کارکردگی کو سراہا اور منتظمین کو پروگرام کے بہترین انعقاد پر مبارکباد دی ۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے سالانہ سپورٹس مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات اور منتظمین میں انعامات تقسیم کئے اور ڈی پی ایس میں ایک دن کی چھوٹی کا اعلان کیا ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کو سکول انتظامیہ کی طرف سے سوینئر پیش کیا گیا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں