نامعلوم افرادکی فائرنگ سے نوجوان رکشہ ڈرائیورجاں بحق

جمعرات 21 دسمبر 2017 15:41

ْقصور۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2017ء) علاقہ تھانہ پھولنگر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان رکشہ ڈرائیورجاں بحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق بائی پاس سے ملحقہ آبادی گلشن بستی کا20سالہ لطیف اپنے گھر سے چندگز کے فاصلے پر رکشہ سے سواریاں اُتاررہاتھا کہ موٹرسائیکل پر2 نوجوان آئے اور پستول سے اس پر فائرنگ کردی‘پیٹ اور سینے میں لگنے والی گولیاں جان لیواثابت ہوئیں اورلطیف موقع پر ہی دم توڑ گیا،قتل کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی پھولنگراپنے عملہ کے ہمراہ جائے وقوعہ پرپہنچے،ذرائع کے مطابق مقتول رکشہ ڈرائیورکی شہرمیں رکشہ اسٹاپ پر لڑائی ہوئی تھی لوگوں نے بچ بچائوکرادیا جس کے بعد محمد لطیف رکشہ لیکر روانہ ہوگیا جب وہ بائی پاس کے قریب پہنچا تو موٹر سائیکل سوار مسلح نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا تاہم پولیس کا کہناہے کہ تحقیقات کے بعد ہی قتل کے اصل محرکات سامنے آسکیں گے،پولیس تھانہ پھولنگر نے نامعلوم افرادکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں