گیندے کی کاشت دسمبرکے دوران مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 21 دسمبر 2017 15:41

قصور۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2017ء)ماہرین زراعت نے پھولوں کے کاشتکاروں کو گیندے کی کاشت دسمبرکے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ یوں تو گیندے کاپودا تقریباً سارا سال ہی اگایاجاسکتاہے تاہم موسم سرما کے دوران اس کی دسمبر کاشت مزید بہتر پیداوارکی ضامن ہوتی ہے اوریہ 15سے 30ڈگری سینٹی گریڈ پرزیادہ اگائو کا حامل ہوتاہے مگر اسے شدید کورے سے بچانے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں