آتشزدگی کے دو واقعات میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق ، ایک زخمی

جمعرات 21 دسمبر 2017 23:12

قصور۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2017ء) قصور اور نواح میںسگریٹس پینے سے آتشزدگی کے دو واقعات میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

کینڈا کالونی چونیاں میں 75سالہ عاشق نامی شخص بستر میں لیٹ کر سگریٹ پی رہا تھا کہ اچانک بستر پر سگریٹ کا گلہ گرنے سے رضائی اور لحاف میں آگ بھڑک اٹھی جس سے عاشق بری طرح جھلس گیا جسے علاج کے لئے ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا جبکہ پیرو والا گائوں قصور میں راشدنے گھر میں موٹرسائیکل صاف کرتے ہوئے سگریٹ پی رہا تھا کہ اچانک سگریٹ سے موٹرسائیکل میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل جل گئی جبکہ راشد بھی جھلس کر زخمی ہو گیا جسے علاج کے لئے ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں