جڑی بوٹیوں کی کثرت گندم کی پیداوار میں 15 سے 45 فیصد تک کمی کا باعث بن سکتی ہے، محکمہ زراعت

بدھ 27 دسمبر 2017 15:09

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2017ء)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہاہے کہ جڑی بوٹیوں کی کثرت گندم کی پیداوارمیں 15سی45فیصدتک کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ جڑی بوٹیاں فصل کی کاشت سے لیکر بڑھوتری کٹائیگہائی حتی کہ مارکیٹ تک مختلف طریقوں سے نقصان کا موجب بنتی ہیں۔

(جاری ہے)

شروع میں یہ اگائو میں رکاوٹ پیداکرتی ہیں پھر روشنیپانی اورہواکے علاوہ زمین سے غذائی اجزا کے حصول میں اصل فصل کا مقابلہ کرکے فصل کی بڑھوتری پر اثراندازہوتی ہیں۔

اس کے علاوہ جڑی بوٹیوں کی موجودگی میں فصل پرضرررساںکیڑوں کا حملہ زیادہ شدید ہوتاہے بارانی علاقوں میں لہہ اور پوہلی کی کثرت فصل کی کٹائی کو ناممکن حد تک دشوار بنادیتی ہے گہائی کے دوران اگر جڑی بوٹیوں کا بیج پیداوارمیں شامل ہوجائے تو مارکیٹ میں فصل کی قیمت بھی کم ہوجاتی ہے،جس سے کاشتکار کا نقصان ہوتا ہے۔۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں