پولیس کاسپیشل کریک ڈائون،4اشتہاریوں سمیت17ملزمان گرفتار،منشیات واسلحہ برآمد

بدھ 3 جنوری 2018 19:11

قصور۔3 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء) پولیس نے امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور قماربازوں کے خلاف جاری سپیشل کریک ڈائون کے دوران4اشتہاریوں سمیت17ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے آر پی اوشیخوپورہ ریجن ذوالفقارحمید کی خصوصی ہدایات اور ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں پولیس نے ضلع بھرکے مختلف مقامات کاروائیاں کیں ،7منشیات فرشوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میںچرس اور شراب کی بوتلیں برآمدکی گئی،اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6ملزمان کے قبضہ سی4پسٹل ،2رائفل برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے جبکہ خطرناک مجرما ن اشتہاریوںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قتل‘ڈکیتی‘ رابری‘راہزنی‘چوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب4اشتہاریوں کو گرفتار کیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں