قصور، راہزنی اور چوری کی تین وارداتوں میںڈاکو موٹر سائیکل، جنریٹر اور نقدی چرا لے گئے

جمعرات 4 جنوری 2018 22:26

قصور۔4 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2018ء)قصوراور نواح میں راہزنی اور چوری کی مختلف تین وارداتوں میںڈاکو لاکھوں کا مال لے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیو بس ٹرمینل قصور کے قریب موٹرسائیکل سوار علی آ صف سے دو ڈاکوئوں نے اسکی موٹرسائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے اور الہ آباد کے علاقہ گہلن پٹھاڑ میں نا معلوم چو ر آئے اور الیاس کی دوکان کے تالے توڑ کر دوکان سی15000ہزار نقدی اور دیگر سامان لے گئے جبکہ الہ آباد ہی سے نا معلوم چور نقیبیہ ٹیکسٹائل ملز میںآئے اور65000ہزار مالیت کا جنریٹر چوری کر کے لے گئے ۔ مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں