پشاور دھماکے کے بعد خانیوال میں سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا حکم

بدھ 11 جولائی 2018 23:36

خانیوال۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) پشاور دھماکے کے بعد صوبہ بھرسمیت خانیوال میں بھی سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا حکم جاری کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پشاور کے علاقہ میں اے این پی کی کارنر میٹنگ میں دھماکے کے بعد حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کا حکم دیا ہے، حکومت نے یہ اقدامات انتخابی عمل کے دوران امیدواروں کی سکیورٹی اور پولنگ کے دن انتخابی ماحول کو پرامن اور سازگار بنانے کیلئے اُٹھایا ہے۔ اس سلسلے میں صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں