جہانگیر ترین نے عمران خان کیخلاف بغاوت کردی
جہانگیر ترین خان ناراض کارکنوں کو منانے کبیروالا پہنچ گئے، نظریاتی کارکنوں کے کنونشن سے خطاب ،رضا حیات ہراج کو ٹکٹ دینے پر برہم کارکنوں کے درمیان صلح بھی کروا دی، یہ اختلافات ، ناراضگیاں اور لڑائی جھگڑے جمہوریت کا حسن ہیں ، تحریک انصاف اس مرتبہ پنجاب بھر میں کلین سویپ کرے گی اور کارکن متحد ہو کر الیکشن لڑیں اس مرتبہ ہمارا مقابلہ بادشاہ اعظم سے ہے ، ہم نے حکومت بنانے کے بعد فوری طور پر جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائینگے، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کا کارکنوں سے خطاب
پیر 16 جولائی 2018 22:23
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین خان پی ٹی آئی کے ناراض نظریاتی کارکنوں کو منانے کبیروالا آئے ،ا س دوران انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کے ورکر کنونشن سے خطاب کیا ،جب جہانگیر خان ترین پنڈال میں پہنچے تو تحریک انصاف کے دونوں گروپوں کے کارکن آپس میں لڑ پڑے ،رضا حیات ہراج کو ٹکٹ دینے پر کارکن برہم , جہانگیر ترین نے کارکنوں میں صلح کروا دی ,وکلا ونگ جنوبی پنجاب کے صدر سردار شہباز خان سیال کا پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار رضا حیات ہراج کی حمایت کا اعلان کبیروالا ،پاکستان تحریک انصاف کبیروالا کے نظریاتی ورکروں نے بیرسٹر رضا حیات ہراج کو ٹکٹ جاری کرنے پر احتجاجا" الیکشن سے بائی کاٹ کا اعلان کر دیا تھا اور وکلا ونگ جنوبی پنجاب کے صدر, ضلع خانیوال کے سینئر نائب صدر اور سابق ٹکٹ ہولڈر سردار شہباز خان سیال نے اپنے عہدوں سے احتجاجا" استعفا دے دیا تھا جس پر ناراض ورکروں کو منانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین خان کبیروالا پہنچے ،جب وہ ورکر کنونشن سے خطاب کے لئے پنڑال میں پہنچے تو کارکنوں کے دونوں گروپوں میں جھگڑا شروع ہو گیااور کارکنوں میں ہاتھائی شروع ہوگئی جس پر جہانگیر خان ترین،قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر رضا حیات ہراج اور سردار شہباز خان سیال نے کارکنوں کو سمجھایا اور ان کی صلح کروائی اور جہانگیر خان ترین نے نظریاتی کارکنوں کے تحفظات دور کئے، جس پر ناراض ہونے والے وکلا ونگ جنوبی پنجاب کے صدر ، سردار شہباز خان سیال نے اپنے تمام نظریاتی کارکنوں سمیت بیرسٹر رضا حیات ہراج کی بھر پور سپورٹ کا اعلان کر دیا ،جس پر پی ٹی آئی کا ورکر کنونشن تالیوں سے گونج اٹھا ، جہانگیر خان ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اختلافات ، ناراضگیاں اور لڑائی جھگڑے جمہوریت کا حسن ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اس مرتبہ پنجاب بھر میں کلین سویپ کرے گی اور کارکن متحد ہو کر الیکشن لڑیں اس مرتبہ ہمارا مقابلہ بادشاہ اعظم سے ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت بنانے کے بعد فوری طور پر جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانا ہی اور انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے صوبہ بنتے ہی ہم نے کبیروالا کو ضلع بنانا ہے ، اس موقع پر بیرسٹر رضا حیات ہراج, مہر عباس ظفر ہراج اور سردار مظفر محمود سٹیج پر موجود تھے جنہوں نے آخر میں ہاتھوں ہاتھ ڈال کر تحریک انصاف اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔
متعلقہ عنوان :
خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کتاب سے محبت طلبا کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے، سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان
مئی تاریخ کا سیاہ باب ہے،اقتدار پرستوں نے ہوس میں وہ کر ڈالا جو دشمن بھی نہ کرسکا، مہر اصغر حیات ہراج
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا112 واں یوم پیدائش 11 مئی ہفتہ کو منایا جائے گا
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن 11مئی ہفتہ کو منایا جائے گا
پاکستان سمیت دنیا بھر میںمائوںکا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 12مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا ..
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
معروف مزاح نگار،اداکاروشاعر اطہر شاہ خان جیدی کی چوتھی برسی 10مئی جمعہ کو منائی جائے گی
ضلعی انتظامیہ خانیوال کی زیرنگرانی پاسکو نے میاں چنوں میں گندم خریداری کیلئے باردانہ کی فراہمی شروع ..
جہانیاں،نامعلوم افراد کی کار ر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق،وجوہات معلوم نہ ہوسکی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے روڈ میپ برائے صحت کو عملی جامہ پہنانےکیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی،ڈپٹی ..
خانیوال، بھڈیاں والی پل کے نزدیک نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی
خانیوال،مال بردار ٹرین کی زد میں آکر 40 شخص جاں بحق شناخت نہ ہوسکی، لاش ہسپتال منتقل
خانیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا