خضدار،ڈویژنل ڈرگ انسپکٹر قلات ڈویژن کا مختلف میڈیکل اسٹوروں پر چھاپہ ،ایک میڈیکل اسٹور سیل

بدھ 8 مارچ 2017 22:21

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مارچ2017ء) ڈویژنل ڈرگ انسپکٹر قلات ڈویژن بمقام خضدار کا وندر میں مختلف میڈیکل اسٹوروں پر چھاپہ ،ایک میڈیکل اسٹور سیل کر دی گئی ،متعدد میڈیکل اسٹور مالکان کو وارننگ ،ڈرگ انسپکٹر نے ادویات کی اسٹاک کا معائنہ کیا ،صفائی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا ،غیر معیاری ادویات کی سیل اور قوانین کے برخلاف ادویات رکھنے کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈرگ انسپکٹر کا موقع پر گفتگو تفصیلاتخضدار (نمائندہ آزادی)ضلع خضدار میں محکمہ تعلیم کے اکثر اسامیاں خالی ،ڈی ای او فیمل ،ڈپٹی ڈی ای اوز ،پرنسپل ماڈل ہائی سکول ،گرلز ہائی سکول کی اسامیاں بھی خالی ہیں ،بازار میں درستی کتابیں دستیاب نہیں بلکہ دیہی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں بھی درستی کتابیں ابھی تک نہیں پہنچ سکی ،اسامیوں پر تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے دفتری امور مکمل ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جبکہ درسری کتابوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے تعلیمی سال کا آغا ز نہیں ہو سکا تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار میں محکمہ تعلیم کے آفسران جن میں ڈی ای او (فیمل ) ڈپٹی ڈی ای او (فیمل ) ڈپٹی ڈی ای او (میل ) وڈھ ،ڈپٹی ڈی ای او (میل ) زہری ،گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول خضدار کے پرنسپل ،گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول خضدار کے پرنسپل شامل ہیں کی اسامیاں خالی ہیں ضلعی و تحصیل سطح کے آفسران کی عدم تعیناتی کی وجہ سے جہاں دفتری امو ر ٹپ ہو کر رہ گیا ہے وہی تعلیمی اداروں پر چیک اینڈ بیلنس کا سلسلہ بھی رک گیا ہے اس کے علاوہ درسی کتابیں نہ بازار میں مل رہی ہیں اور نہ ہی دیہی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں درستی کتابیں پہنچ گئی ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ،وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے اپیل کی ہیں کہ ضلع خضدار کے خالی اسامیوں پر تعیناتی کو ممکن بنا کر بچوں کے لئے حصول علم کے درزے کھلنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں