نوابزادہ شہید سکندر زہری نے پھول جیسی جوانی کو ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کردیا ،میر عبدالرحمن زہری

منگل 16 اپریل 2024 21:10

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) شہدائے زہری کی گیارہویں برسی کو ملک بھر کی طرح ضلع خضدار اور بلوچستان بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا چھوٹے اور بڑے شہروں میں شہدا کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی اور دعا ئیہ تقاریب منعقد کی گئیں شہدا کی لازوال قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیااس حوالے سے پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے زیراہتمام شہدائے زہری کے برسی کی مناسبت سے خلق جھالاوان خضدار میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت ضلعی صدر میر عبدالرحمن زہری نے کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت مفتی ہدایت اللہ زہری نے حاصل کی نظامت کے فرائض ضلعی جنرل سیکر یٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری نے انجام دی اس موقع پر شہدائے زہری نوابزادہ بابا میر سکندر زہری شہید میر مہراللہ خان زہری شہید میر زیب جان زہری شہید کی ایصال ثواب کے لئے قران خوانی اور اجتماعی دعاء کی گئی تقریب میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پیپلز پارٹی کے کارکنان نواب زہری کے جانثاران بڑی تعداد مین شریک ہوکر شہدائے زہری اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری کے ساتھ اپنے عقیدت اور محبت کا اظہار کیاتقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے زہری اور نواب ثناء اللہ خان زہری کے خاندان کے بے مثال قربانیون کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیاگیارہنماؤں نے کہا کہ نوابزادہ شہید سکندر زہری نے اپنے پھول جیسی جوانی کو ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے قربان کردیا جب بھی بلوچ قوم پر کوئی مشکل وقت ایاہے تو نواب زہری اور انکے خاندان نے صف اول میں اکر قوم کا حوصلہ بڑھایاخضدار کا امن بھی شہدائے زہری کی مرہون منت ہیملک دشمن عناصر نے نواب ثناء اللہ خان زہری کو اپنے ناپاک مزموم عزائم کے راستہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتیتھیاسلی? دہشت گردوں نے یہ خونی کھیل کھیلاگیا سانحہ زہری کے دشمن کا نام و نشان مٹ چکا ہے لیکن شہداء زہری کا مشن اپنے آب و تاب سے جاری ہے اور قیامت تک جاری رہیگاہم رہبر بلوچ چیف آف جھالاوان نواب ثنائ اللہ خان زہری کی جرات بہادری کو سلام پیش کرتے ہین جس نے باباسکندر زہری شھید پھول جیسا بیٹا کھودیا لیکن انکے عزائم میں کوئی لخزش پیدا نھی ہوئی اور دشمنوں کے بزدلانہ عزائم کے خلاف چٹان کی طرح ثابت قدم ہے تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے صدر میر عبدالرحمن زہری نواب ثنا اللہ خان زہری کی نمائندہ خاص ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری پیپلز پارٹی قلات ڈویڑن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ماما عبدالرحیم خدرانی سٹی صدر وڈپٹی میئر جمیل قادر زہری عید محمد ایڈوکیٹ منیر احمد قمبرانی حاجی جاوید احمد سوز گزگی میر ذاکر علی باجوئی میر محمد اکبر جتک مفتی ھدایت اللہ زہری امام بخش باریجو نے خطاب کیاتقریب کے آرگنائزر منتظم خلق جھالاوان محمود خان چنال میر زاھد احمد زہری ضلعی انفارمیشن سیکریٹری نصراللہ شاہوانی تھیتقریب میں سردار صلاح الدین نتھوانی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میر عبدالرزاق زہری رئیس محمد ایوب نوتانی جمیل احمد زہری میر ثنا اللہ مینگل حا جی عطا اللہ موسیانی میر محمد رمضان شیخ مینگل عبدالحی زہری مولوی عبدالوحید سمالانی چیف محمد نور زہری عبدالجبار زہری انجینیئر لیاقت بندیجو حاجی محمد عثمان چنال حاجی قادر بخش زہری عبدالواحد ساسولی جاوید نظر لانگو محمد اسماعیل شاہوانی غلام محمد جام میر قادر زہری نور احمد جام امید علی موسیانی انجینیئر علی احمد موسیانی میر عبدالحمید غلامانی میر عطا اللہ خدرانی عبدالوہاب خدرانی فیصل زہری میر منیر احمد زہری رئیس حزب اللہ کھیازئی کونسلر گلزار شاہوزئی بشیر احمد شاہو زئی ماسٹر محمد رمضان سناڑی انجینئر باسط سلام وڈیرہ عبدالنبی چنال نصراللہ ہنینا زہری کامران سمیت بڑی تعداد میں کارکنان شریک تھے پروگرام کے آخر میں شہدا کے ایصال ثواب کے لیے نظر بھی تقسیم کیا گیا۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں