کوئٹہ:خضدار کے علاقے میں نامعلوم چوروں کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق

اتوار 30 اپریل 2017 19:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2017ء) خضدار کے علاقے میں نامعلوم چوروں کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب خضدار کے علاقے کرخ میں دو نامعلوم چور الف دین نامی شخص کے گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوئے اہل خانہ کے نیند سے بیدار ہونے پر مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گولی لگنی سے اس کی اہلیہ مسماة( گ) موقع پر جاں بحق ہو گئی چور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی جس کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں