چیف ٹریفک آفیسرکی گلاب دیوی ہسپتال میں زیر علاج ٹریفک وارڈن علی کی عیادت

پیر 9 جولائی 2018 22:26

لاہور۔9 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے گلاب دیوی ہسپتال میں زیر علاج ٹریفک وارڈن علی کی عیادت کی۔ انہوں نے بہترین علاج و معالجے کیلئے وارڈن کو پچاس ہزار اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن علی چند روز سے گلاب دیوی ہسپتال میں پھپھڑوں میں پانی بھر جانے کیوجہ سے زیر علاج تھا،چیف ٹریفک آفیسر کوجونہی خبر ملی تو وہ فورا ٹریفک وارڈن کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچے گئے۔

اس موقع پرانہوں نے ٹریفک وارڈن کے والدین سے بھی ملاقات بھی کی اور ڈاکٹرز سے ٹریفک وارڈن کے بہترین علاج معالجے کیلئے درخواست بھی کی۔وارڈن علی کو علاج معالجے کے لیے پچاس ہزار اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس میں تمام افسران و اہلکار ایک فیملی کی طرح ہیں۔ان کی فلاح و بہبود محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں