نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،
سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی شرکت سیاسی رہنمائوں اور امیدواروں کی سکیورٹی اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال حالات نازک ہیں،یہ جوش نہیں ہوش کا دامن تھامنے کا وقت ہے،سیاسی لیڈروں اور عوام کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے،دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سیاسی جماعتوں کا تعاون ضروری ہے،امیدوار سکیورٹی کیلئے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں‘ڈاکٹر حسن عسکری
بدھ 11 جولائی 2018 17:49
(جاری ہے)
نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ الیکشن سے متعلقہ امور سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے طے کر رہے ہیں۔
امیدوار سکیورٹی کیلئے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ تما م جماعتوں کیلئے مساوی مواقع کا الیکشن بنانا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ سیاسی جماعتیں، امیدوار اور نگران حکومت پرامن ماحول کے مشترکہ مقصد کیلئے یکسو ہیں۔حالات نازک ہیں، یہ جوش نہیں ہوش کا دامن تھامنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار شکایت یا مسئلے کی صورت میں مقامی انتظامیہ، وزراء یا مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ نگران حکومت ممکنہ حد تک ہر شکایت کا ازالہ کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ نگران حکومت اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے مستعد ہے، ہمارے کان اور آنکھیں کھلی ہیں۔ نگران صوبائی وزیر داخلہ شوکت جاوید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف عناصر پر امن ماحول کو خراب کرنے کے درپے ہیں۔آخری چند دن اہم ہیں، سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد بے حد ضروری ہے۔ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پر امن ماحول میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے حکومت سے تعاون کریں گے۔اجلاس میںسیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے ضابطہ اخلاق پر پابندی پر عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اجلاس میں انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں کے نمائندوں، نگران صوبائی وزراء سید ضیاء حیدر رضوی، شوکت جاوید، احمد وقاص ریاض، ظفر محمود، چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،انسپکٹر جنرل پولیس ،سیکرٹری اطلاعات اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا ترقیاتی کاموں کے جائزہ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا انٹرمیڈیٹ امتحانات پارٹ ون کے پہلے پیپرکے حوالے سے کوپر روڈ کالج کا دورہ ..
جامع صفائی عمل کیلئے غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس کا شہر سے خاتمہ ناگزیر ہے‘کمشنر لاہور زید بن مقصود
لاہور الیکٹرک کمپنی میں پابندی کے باوجود اہم تبادلے
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل ..
وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
حکومت پنجاب کا پتنگ بازی، غیر قانونی ہتھیاروں و دیگر قوانین پر نظرثانی کر نیکا فیصلہ
نوجوان کی بازیابی کیلئے دائر درخواست ، 9 مئی کو سی سی پی او لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا