کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے،دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرکارروائی ہوگی،وزیرداخلہ پنجاب

کنٹینرز ریلی کے راستہ روکنے کیلئے نہیں اہم عمارتوں کی حفاظت پر لگائے جا رہے ہیں،گفتگو

جمعرات 12 جولائی 2018 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید کا کہنا ہے ایئرپورٹ کی حدود میں داخلے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی، کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

شوکت جاوید نے نجی ٹی وی سیگفتگو کرتے ہوئے کہا کنٹینرز ریلی کے راستہ روکنے کیلئے نہیں بلکہ اہم عمارتوں کی حفاظت کیلئے لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ تاثر غلط ہے کہ صرف ن لیگ کے کارکنوں کو پکڑا جا رہا ہے، تمام جماعتوں کے کارکنوں کے خلاف قانون کی خلاف ورزی پر کل 350 مقدمات درج ہیں، ن لیگ کی ریلی میں شرکت کے لئے کسی کو نہیں روکا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں