لاہور ہائیکورٹ نے عبدالعلیم خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف بروقت درخواست دائر نہ کرنے پر ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی

جمعرات 12 جولائی 2018 23:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 129 لاہورسے پی ٹی آئی کے رہنماعبدالعلیم خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف بروقت درخواست دائر نہ کرنے پر ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ دورکنی بنچ نے عبدالعلیم خان کے انتخاب میں حصہ لینے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

(جاری ہے)

جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل دورکنی بنچ نے اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کیاسسٹنٹ ڈائریکٹر درخواست گزار افتخارمظہر کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عبدالعلیم خان پارک ویو ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک اور اولڈایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ کے 91 لاکھ 77 ہزار کے نادہندہ ہیں۔

انہوں نے مارچ 2010 سے مئی 2018تک نادہندگی کی رقم جمع نہیں کرائی، تاہم آر اونے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے جبکہ الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نیاعتراضات مسترد کرتے ہوئیعبدالعلیم خان کوالیکشن لڑنے کی اجازت دے دیدرخواست گزارنے استدعاکی ہے کہ عدالت ٹربیونل کیفیصلہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عبدالعلیم خان کو انتخاب میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے لیگل ایڈوائزرعمران عارف رانجھا پیش ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں