شہباز شریف کی کارکنوں سے ایئرپورٹ چلنے کی اپیل

ملک کے اندرترقی، خوشحالی اورجمہوریت کو فروغ دینے کے لیے اپنا کرداراداکریں، صدر (ن) لیگ کا ویڈیو پیغام

جمعہ 13 جولائی 2018 16:18

شہباز شریف کی کارکنوں سے ایئرپورٹ چلنے کی اپیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سب لوگ میرے ساتھ ایئرپورٹ چلیں، ملک کے اندرترقی، خوشحالی اورجمہوریت کو فروغ دینے کے لیے اپنا کرداراداکریں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ویڈیو پیغام میں لیگی کارکنان سے اپیل کرتے ہوئیشہباز شریف نے کہا آج ایک تاریخی دن ہے، آج ریاستی جبر اور تشدد کی ناکامی کا دن ہے، آج ہمیں اپنے قائد میاں محمد نوازشریف جواپنی شدید بیمار اہلیہ کو لندن میں خدا حافظ کہنے کے بعد چند گھنٹوں میں لاہورایئرپورٹ پہنچنے والے ہیں۔

آپ تمام لوگ جوق در جوق لاہور ایئرپورٹ پہنچ کر ان کا والہانہ استقبال کریں۔صدر مسلم لیگ (ن)نے کہامیں اس وقت اندرون شہر میں ہوں اور میرے علم میں ہے کہ ارد گرد بے شمار لوگ اکھٹے ہورہے ہیں جو ایئرپورٹ جانے کے لیے بے تاب ہیں۔ جمعہ کی نماز اداکرنے کے بعد آپ اللہ کا نام لیں اور میرے ساتھ ایئرپورٹ چلیں اوراس ملک کے اندرترقی، خوشحالی اورجمہوریت کو فروغ دینے کے لیے اپنا کرداراداکریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں