شاہدرہ میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ بدنظمی کا شکار ہو گیا

کارکنان کا لاتوں ،گھونسوں کا بے دریغ استعمال۔شرکاء ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 جولائی 2018 21:59

شاہدرہ میں پاکستان  تحریک انصاف کا جلسہ بدنظمی کا شکار ہو گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2018ء) شاہدرہ میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ بدنظمی کا شکار ہو گیا۔ کارکنان کا لاتوں ،گھونسوں کا بے دریغ استعمال۔شرکاء ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ایسے اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔

تاحال سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔اس سارے معاملے میں سب سے اہم فریق ووٹر ہے جو اس سارے عمل کو انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہا ہے اور 25 جولائی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔ووٹرز نے ابھی سے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ کس پارٹی کو ووٹ دینا ہے اور کس کو نہیں۔

(جاری ہے)

2018 کے سال کو تبدیلی کا سال قرار دیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں سیاسی مخالفین کو دھول چٹانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ایک جانب سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی پاور شو کئیے جا رہے ہیں تو دوسری جانب ووٹرز کو ترغیب دلانے کے لیے وعدے وعید اور منشور کا سہارا لیا جارہا ہے۔اس موقع پر سیاسی درجہ حرارت بھی عروج پر پہنچ چکا ہے ۔مخالف پارٹیوں کے کارکنان ایک دوسرے کے سامنے آ چکے ہیں۔

تاہم اب تو ایک ہی جماعت کے کارکنان بھی ایک دوسرے کے سامنے آ گئے ہیں۔تازہ تریں خبر ہےشاہدرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان میں لاٹھیاں چل گئیں۔تھپڑوں اور گھونسوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے ۔تصادم کے نتیجے میں متعدد کارکنان زخمی ہو چکے ہیں جس کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔اس سارے عمل کے دوران پولیس منظر سے غائب رہی ۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے پہلے بھی بہت سے جلسے بدنظمی کا شکار ہو چکے ہیں اور عمران خان کی موجودگی میں کارکنان ایک دوسرے سے دو دو ہاتھ ہوچکے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں