نواز،مریم ،صفدر کو درجہ اول کی سہولیات دینا قیدیوں کے قوانین کی خلاف ورزی ہے‘ پی ٹی آئی کا نگران وزیرا علیٰ کو خط

مذکورہ قیدی جیل میں درجہ اوصل کی سہولیات کے اہل نہیں ،غیر قانونی سہولیات واپس لی جائیں‘ عندلیب عباس کی جانب سے لکھے گئے خط کا متن

جمعرات 19 جولائی 2018 13:05

نواز،مریم ،صفدر کو درجہ اول کی سہولیات دینا قیدیوں کے قوانین کی خلاف ورزی ہے‘ پی ٹی آئی کا نگران وزیرا علیٰ کو خط
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو جیل میں غیر قانونی اور درجہ اول سہولیات دینے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط ارسال کر دیا ۔

(جاری ہے)

مرکزی رہنما عندلیب عباس کی جانب سے ارسال کئے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو جیل میں درجہ اول کی سہولیات دینا قیدیوں کے قوانین 19/8کی خلاف ورزی ہے۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اور پاکستان پینل کوڈ اور قومی احتساب عدالت کے آرڈیننس کے تحت یہ قیدی جیل میں درجہ اول سہولیات کے اہل نہیں ہیں۔خط میں استدعا کی گئی ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ کو فوری نوٹس جاری کرکے جیل میں دی جانے والی غیرقانونی سہولیات واپس لی جائیں۔ان غیرقانونی طور پر دی جانے والی سہولیات پر بھی ٹیکس دہندگان کا پیسہ خرچ ہوتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں