عوامی تحریک کے 15رکنی وفدکی عبدالعلیم خان سے ملاقات، بھرپور حمایت کا اعلان

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:03

لاہور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے 15رکنی وفد نے تحریک انصاف کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے این ای131اور این ای129میں اُن کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے،وفد میں سجاد خان، راجہ محمود عزیز،ملک صفدر،ثاقب بھٹی،شوکت کامران،ملک محمد امین اعوان،پرویز بٹ، اصغر ساجد، حکیم منصور، محمد علی، عدنان ہاشم،چوہدری عثمان، ارشد چوہدری،حاجی برکت،نواز قادری اور فاروق علوی شامل تھے،عبدالعلیم خان نے عوامی تحریک کے وفد کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کے کھلاڑی لیگیوں پر بھاری ہوچکے ہیں، عبدالعلیم خان نے کہا کہ اب کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے،پنجاب ہی نہیں ملک بھر کا سیاسی مزاج بدل چکا ہے ،عوام روائتی، کرپٹ نظام سے چھٹکارا حاصل کرکے عمران خان کی قیادت میں صاف اور شفاف نظام لانے کا فیصلہ کر چکے ہیں جس کا عملی اظہا ر 25جولائی کو بلے پر مہر لگا کر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان سے مسلم لیگ ن کے کونسلر اقبال ننھا نے ملاقات کی اور اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے اور انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا، عبدالعلیم خان کی این ای131اور پی پی162میں بھی انتخابی مہم اور ڈورٹو ڈور کنویسنگ جاری ہے جہاں انہوں نے لاہور کینٹ،ڈیفنس،والٹن اور ملحقہ علاقوں میں مقامی لوگوں سے رابطہ مہم جاری رکھی اور اُن سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو محفو ظ بنانے اور انہیں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا نے کیلئے عمران خان کو ووٹ دیں اور اُن کے ساتھیوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں