پتوکی جلسے میں ن لیگ کے ساتھ دھوکہ ہو گیا،ن لیگ کے فلیکس پر پی ٹی آئی کے جھنڈوں کی تصاویر لگا دی گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 27 فروری 2018 16:13

پتوکی جلسے میں ن لیگ کے ساتھ دھوکہ ہو گیا،ن لیگ کے فلیکس پر پی ٹی آئی کے جھنڈوں کی تصاویر لگا دی گئیں
پتوکی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27فروری 2018ء) پتوکی جلسے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ دھوکہ ہو گیا۔ن لیگ کے فلیکس پر پی ٹی آئی کے جھنڈوں کی تصاویر لگا دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق آج پاکستان مسلم لیگ ن پتوکی میں سیاسی پاورشو کا مظاہرہ کرے گی۔جلسے سے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

لیکن پتوکی میں ہونے والے اس جلسے میں ن لیگ کے ساتھ دھوکہ ہو گیا۔پینا فلیکس میں تحریک انصاف کے جلسوں کی تصاویر لگا دی گئیں جب کہ فلیکس میں پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈوں کی بھی تصاویر واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پتوکی میں مسلم لیگ ن کے جلسوں میں آویزاں کئے گئے بینرز پر ن لیگی رہنماؤں کی تصاویر کے ساتھ  پی ٹی آئی کے جھنڈے کی تصاویر لگا دی گئی ہیں۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں