طلباء وطالبات کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ سرکاری تعلیمی اداروں کی ہر سطح پر سرپرستی کی جائیگی،محمد عیسیٰ روشان
پیر 21 اگست 2017 23:49
(جاری ہے)
اجلاس سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محمد زمان ترین ، ڈپٹی ایجوکیشن افیسر حاجی اکبر خان ، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی رحیم اللہ سمیت مختلف ہیڈ ماسٹروں نے خطاب کیا ۔
اجلاس میں ان تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل ومشکلات ، اساتذہ وطلباء کی حاضری ،کلسٹر پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور مختلف کمیٹیوں کی تشکیل اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس سے ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی مخلوط حکومت کی جانب سے اس صوبے کی تاریخ میں پہلی بار تعلیم کے بجٹ میں سب سے زیادہ اضافہ کیا گیا اور سرکاری تعلیمی اداروں کی بحالی اور اس میں معیاری تعلیم کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔ لہٰذا اب ضروری ہے کہ ان مواقعوں سے فائدہ اٹھاکر اپنے ضلع کے تعلیمی اداروں کو مزید بہتری کی راہ پر گامزن کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پشین میں نئے پرائمری سکولوں ، مڈل سکولوں ، ہائی سکولوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اب بھی مختلف علاقوں میں مزید سکولوں کی مزید ضرورت ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے سیکنڈری سکولوں کے کھولنے سے ہمارے طلباء وطالبات کو مزید آسانیاں پیدا ہونگی ۔ لہٰذا ہائی سکولوں کے سربراہوں پر سب سے زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ اور انہیں اپنی علمی صلاحیت اور دانش کو بروئے کار لاکر اپنے سکولوں میں معیاری سکولوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کلسٹر پروگرام سے مربوط سکولوں کی بھی رہنمائی کریں۔ اور تعلیم کو عام کرنے کی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا قومی فرض ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی یافتہ معاشرے کے بغیر ترقی ممکن نہیںبلکہ ہر شعبہ زندگی میں آگے جانے کیلئے تعلیم یافتہ ،قابل باصلاحیت اور ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے ۔ اور محکمہ تعلیم وبنیادی محکمہ ہے جو تمام ریاست کے تمام اداروں کو چلانے کیلئے بہترین تعلیمی افرادی قوت مہیاکرنے کی ذمہ دار ہے ۔ لہٰذا ہم سب کو مل کر ہر قسم کی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر تعلیم کی ترویج وترقی کیلئے مسلسل مل جل کرکام کرنا ہوگااور ہر تعلیمی ادارے میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بناناہوگا اور ہر قسم کی غلط سفارش اور میرٹ کے برعکس تبادلوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی اور پبلک سروس کمیشن سے آئے ہوئے وہ ایس ایس ٹیز جنہوں نے کوئٹہ شہر تبادلے کیئے ہیں یا اٹیچ منٹ لیا ہے کو ختم کیا جائیگا اور جن سکولوں میں ایس ایس ٹیز سمیت مختلف اساتذہ اور استانیوں کی کمی کا سامنا ہیں انہیں پورا کیا جائیگا ۔ اور جن سکولوں میں طلباء وطالبات کے مقابلے میں سکولوں کے منظور شدہ سٹاف سے زیادہ اساتذہ اور استانیاں تعینات ہیں انہیں ان سکولوں میں تبادلہ کیا جائیگا جس میں اساتذہ اور استانیوں کی کمی ہیں۔ اس موقع پر مختلف سکولوں کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کی گئی اور ان کے حل کیلئے متعلقہ حکام سے رابطے کرنے فیصلے کیئے گئے ۔پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پشین، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس دفتری امور کو حسن طریقے سے انجام دیں، ڈپٹی کمشنر
پشین، داخلہ مہم کے دوران 17591 بچوں اور بچیوں کو سکول میں داخل کروایا، ڈی ای او
پشین سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن دو دہشتگرد ہلاک
تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان ترقیاتی سکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات کریں، ڈپٹی کمشنر
پشین : لیویز اہلکار کو شہید کرنیوالے 2 دہشتگرد آپریشن میں ہلاک
امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ ٹھوس اقدامات کررہی ہے ،ڈپٹی کمشنر پشین
پشین سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ،2 دہشت گرد ہلا ک،متعدد زخمی
2024 میں 2018 سے بڑی دھاندلی ہوئی، جعلی حکومت چلنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
پشین لیویز نے چوری شد ہ گا ڑی برآمد کرکے چور کو گرفتار کرلیا
ؒپشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی برشور علاقائی معاون و سابق کونسلر نواب خان لالا کے جواں سال بیٹا رحمت اللہ ..
پشین سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق