پشین، پولیو وائرس کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ڈپٹی کمشنربالاچ

بدھ 22 نومبر 2017 21:50

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنربالاچ عزیزنے کہا ہے کہ پولیو وائرس کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کیونکہ یہ ایک لاعلاج مرض ہے جو بچے کو مستقل معذورکر دیتا ہے،س موذی مرض کے خاتمے کو ممکن بنانے کے لیے علما ء کرام ، قبائلی رہنماؤں اورعلاقا ئی معتبرین کی مدد لی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز پولیو ورکرز سے گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پرضلع کے سیاسی و قبائلی معززین بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبرتک جاری رہنے والی مہم میںچھ سو ترانوے (693)ٹیموں کی مدد سے پانچ سال تک کی عمرکے ایک لاکھ انھتیس ہزارسات سو سولہ((129716بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جارہے ہیں ۔جبکہ مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے لئے پچیس خصوصی ٹرانزٹ پوا ئنٹس کے ساتھ ساتھ اڑتالیس فکسڈ سائٹس بھی قائم کئے گئے ہیں ۔

ضلع کے انتالیس(39) یونین کونسلوں میں جاری مہم پر مامور سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینے والے ایک سو چیالیس (146)پولیس اہلکار ، تین سو نو(309) لیویز اہلکاروں سمیت پینتیس(35) ایف سی کے اہلکار شامل ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اس مہم میں پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ بچوں کو وٹامن اے کا کورس بھی مکمل کرانا مقصود ہے تاکہ بچوںمیں پولیو سمیت دیگر خطرناک اور جان لیوا بیماریوں سے بچنے کے لیے قوت مدافعت پیدا ہو ۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ضلع کے ذی الشعور عوام کی مدد سے ہی ممکن ہے ۔ ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو کسی صورت دائو پر لگنے نہیں دینگے اور کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے ۔ بالاچ عزیزنے کہا کہ ضلعی سرحدوںپر بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کو یقینی بنا کر ہی ہم اپنے ضلع سے پولیو وائرس کا خاتمہ کر سکتے ہیں ۔کیونکہ نقل مکانی کرنے والے خاندان اسی طرف کا رخ کرتے ہیں ۔ جوکہ پولیو وائرس کی منتقلی کا سبب بھی بنتے ہیں ۔ جس کے روک تھام کے لئے ہم نے ایک مربوط لائحہ عمل تشکیل دیا ہے تاکہ آمد و رفت میں کو ئی بچہ پولیو قطرے پینے سے رہ نہ جائے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں