قوم پرستوں نے ستر سال سے پشتون بلوچ اقوام کو دھوکے میں رکھا ، پشتون بلوچ عوام کو سنہری خواب دیکھانے والوں نے صرف اپنے بچوں کی خواہشات پورے کیں جو اربوں روپے لیکر بیرون ممالک تعلیم حاصل کررہے ہیں

پشتون بلوچ صوبے کے عو ام نے قوم پرستوں کو یکسر مسترد کردیا ہے،صوبائی صدر تحریک انصاف سردار یار محمد رند نے

جمعہ 15 دسمبر 2017 21:49

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ قوم پرستوں نے ستر سال سے پشتون بلوچ اقوام کو دھوکے میں رکھا ہے پشتون بلوچ عوام کو سنہری خواب دیکھانے والوں نے صرف اپنے بچوں کی خواہشات پورے کیں جو کروڑوں اربوں روپے لیکر بیرون ممالک تعلیم حاصل کررہے ہیں پشتون بلوچ صوبے کے عو ام نے قوم پرستوں کو یکسر مسترد کردیا ہے اب عوام محب وطن جماعت کو آزمانے نکلی ہے پی ٹی آئی بلوچستان میں حقوق کی فراہمی کی بات کرتی ہے قوم پرست جماعتوں نے صرف اپنے ہی گھر وں میں تبدیلیاں لائیں قوم پرست لیڈروں نے اپنے ماضی کے جھونپڑیوں کو بنگلوں اور محالات میں تبدیل کردیا ہے ۔

وہ جمعہ کو پشین تاج لالا فٹ بال گراؤنڈ میں ورکرز کنونشن کی مناسبت سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی نائب صدر نوابزادہ شریف خان جوگیزئی صوبائی رہنما قاسم سوری ضلعی صدر شاہنواز کھرل اور امان اللہ ترین نے بھی خطاب کیا صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا کہ امریکی شیطان وزیر اعظم کی جانب سے ہماری قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کروایا گیا ہے آج صہیونی نے اللہ کے گھر بیت المقدس کو اپنا مرکز بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے لیکن افسوس مولانا صاحب آپ خاموشی سے اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے ہو اس سنگین معاملے پر مذہب کے ٹھیکیداروں کی خاموشی باعث افسوس ہے مذہب کے ٹھیکیداروں نے ہمیشہ ملک میں جب بھی کرپٹ وزراء اعظم یا صدور آئے ہیں انکا ساتھ دیا ہے اقتدار اور کرسی کے شوقین مذہب پرستوں نے آنکھوں اور منہ پر پٹیاں باندھ کر بیت المقدس پر بات کرنا گوارہ نہیں سمجھا قوم پرست اور مذہب پرستوں نے عوا م کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ قوم پرست اور مذہب پرست عوام کو حقوق فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے پی ٹی آئی اقتدار میں آکر عوام کو حقوق فراہم کرئیگی انہوں نے کہا کہ پشتون ایک غیرت مند قوم ہے قوم پرست پارٹی کے سربراہ نے گزشتہ دنوں کوئٹہ جلسے میں جو بات کہی وہ الفاظ دہراتے ہوئے انہیں شرم آتی ہے پنجاب کے کرپٹ انسان جنہیں سپریم کورٹ نے وزارت اعظمیٰ کے منصب سے اتارا انکے حوالے سے پشتون کو بے غیرت کا لقب دینے سے پشتون کی غیرت کا للکارہ گیا ہے اور بطوربلوچ قوم کے ایک قبیلے کے سردار ہونے کی حیثیت سے کافی دکھ ہوا ہے اور یہ الفاظ دہراتے ہوئے مجھے شرم آتی ہے انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کا پیار محبت اور تبدیلی کا پیغام لیکر عوام کے پاس آئے ہیں عمران خان واحد وہ لیڈر ہے جو کہتا ہے وہ کرکے دیکھاتا ہے ہم نے زندگی کے تیس سال اسمبلی اور اقتدار کے ایوانوں میں گزارے عمران خان ملک کے غریب عوام کیلئے محبت اور انکے درد کو محسوس کرتا ہے قوم پرست اور مذہب پرست لیڈروں نے عوام کو درپیش مسائل پر بالخصوص صحت بے روزگاری اور تعلیم سمیت دیگر بنیادی ضروریات پر کبھی بات نہیں کی۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں