پشین،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور طلباء تنظیم پی ایس او کے یونٹ صدور نے الیکشن 2018سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

اتوار 1 جولائی 2018 19:30

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور طلباء تنظیم پی ایس او کے یونٹ صدور نے الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ، پارٹی پر مسلط چند افراد پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کلی ملکیار میں پشتونخوامیپ اور پی ایس او کے کارکنوں کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت زین الدین ٹھیکیدار منعقد ہو ا جس میں کثیر تعداد میں اراکین و کارکنوں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں موجود اولسیار شہید یونٹ ، خان شہید یونٹ ،پی ایس او یونٹ اول اور دوئم کے صدورسمیت سنیئر اراکین و کارکنوں نے چند افراد پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن2018سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ اس موقع پرزین الدین ٹھیکیدار ، نجیب اللہ ترین ،ماسٹر عبدالرحیم ، رحمت اللہ ، محمد عثمان نقیب اللہ ، خدائیدادخان ، محمد یوسف اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں کلی ملکیار کے عوام کو ترقیاتی کاموں سکالر شپ میڈیکل کی مد میں مسلسل نظر انداز کرنے اور مذکورہ کلی کے سپورٹس فنڈ کو چار کٹولہ افراد کی بندر بانٹ نے علاقہ کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے جو المیہ ہے پشتونخوامیپ کسی کی جاگیر نہیں کلی ملکیار پر مبینہ طور پر مسلط کردہ چار کا ٹولہ عوام کے کسی درد کی دوا نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قربانیاں دینے والوں کو نظرانداز کرنے کے پیچھے جن قوتوں کا ہاتھ ہے وہ پشتون دوست نہیں بلکہ پشتون دشمن قوتیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کلی ملکیار کے باشعور عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا جس پر الیکشن 2018سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں