
برکتوں کا مہینہ بخشش کا خزینہ رمضان المبارک
جمعہ 9 اپریل 2021

رانا اعجاز حسین چوہان
(جاری ہے)
اس ماہ مبارک کے روزے رکھنا تمام مسلمان عاقل اور بالغ مسلمانوں پر فرض ہیں، جس کا بدلہ اللہ تعالیٰ نے خود اپنے زمہ لے رکھا ہے۔روزے کی فرضیت کا بنیادی مقصد تقوی کا حصول ہے۔انسانی جبلت میں بھوک کا انتہائی اہم مقام ہے اگر انسان اپنی صنفی خواہشات پر قابوپانے میں کامیاب ہوجائے تو انسان اپنی تمام خواہشات پر قابو پاسکتا ہے۔امت مسلمہ کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے بھوک اورپیاس برداشت کرنے کے عوض دنیا و آخرت کی بے شمار روحانی اور مادی نعمتوں سے نوازا جاتا ہے۔ہمارے لیے خاتم النبیین محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی زندگی بہترین نمونہ ہے ، آپ رمضان کے مہینے میں کثرت کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت ،دعا ،استغفار ،صدقہ وخیرات ،اعتکاف اور لیلة القدر کو پانے کی جستجو کرتے تھے۔ رمضان المبارک کا مقصد قرآن نے یہ بیان کیاہے کہ اس کے روزوں سے انسان متقی بن جائے۔ متقی انسان وہ ہوتا ہے جو حقوق اللہ کو بھی پوری نیک نیتی اور اخلاص کے ساتھ ادا کرتا ہے اور حقوق العباد کی ادائیگی میں کبھی کوتاہی نہیں کرتا۔ اس مبارک مہینے میں نیکو کاروں کے لیے سانس لینا بھی تسبیح اور سونا بھی عبادت ہے، اس مہینے میں کئے جانے والے اعمال مقبول اور دعائیں مستجاب ہیں لہٰذاہم سب کو اس مہینے میں سچی نیتوں اور پاک دلوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے سوال کرنا چاہیے کہ ہمیں اس مہینے کے باقی روزے رکھنے اور قرآن پاک کی کثرت سے تلاوت کرنے کی توفیق عنایت فرمائے ، کیونکہ بڑا بدبخت ہے وہ شخص جو اس بابرکت مہینے میں غفران الٰہی سے محروم رہا۔
اس مہینے میں روزے کی وجہ سے جو پیاس اور بھوک لگتی ہے ، اس سے قیامت کے دن کی پیاس اور بھوک کو یاد کرنا چاہیے ، غریب اور تنگ دست لوگوں کو صدقہ دینا بزرگوں کا احترام کرنا، چھوٹوں پر رحم کرنا اور رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرنا، اپنی زبانوں کو ہر قسم کی برائی سے بچانا، اور اپنی نگاہوں کو ان چیزوں کی طرف دیکھنے سے بچانا چاہیے جنہیں دیکھنا جائز نہیں ،اور اپنے کانوں کو ایسی آوازوں سے بچاناکہ جنہیں سننا حرام ہے، اور لوگوں کے یتیم بچوں سے ہمدردی اور مہربانی کا برتاؤ کرناچاہیے۔ اس ماہ مبارک میں روزہ دار کو افطارکروانے کی بہت فضیلت بیان ہوئی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ ” اے لوگو! اگر تم میں سے کوئی اس مہینے میں کسی مو من روزہ دار کو افطار دے تو خدا وند تعالیٰ اس کو اپنی راہ میں ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ، اور اس کے تمام گزشتہ گناہوں کو بخش دیتا ہے۔اور فرمایا کہ تم میں سے جو کوئی اس مہینے میں اپنے اخلاق کو اچھا اور نیک کرے گا تو وہ آسانی سے پل صراط عبور کرے گا ۔اور جو کوئی اس مہینے میں اپنے ماتحت سے نرمی کرے گا تو خدا وند تعالیٰ قیامت کے دن اس کے حساب میں نرمی فرمائے گا اوراگر کوئی اس مہینے میں دوسروں کو اپنی اذیت سے بچاتا رہے گا تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کو اپنے غضب سے محفوظ رکھے گا۔ اور اگر کوئی اس مہینے میں کسی یتیم پر احسان کرے گا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس پر احسان کرے گا۔ اور جو کوئی اس مہینے میں اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرے گا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کو اپنی رحمت سے متصل کرے گا ، جو کوئی اس مہینے میں مستحب نماز بجالائے گا تواللہ تعالیٰ اس کو جہنم سے نجات دے گا اور جو کوئی اس مہینے میں ایک واجب نماز پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے دوسرے مہینوں میں سترنمازیں پڑھنے کا ثواب دے گا۔ اے لوگو یقینا اس مہینے میں جنت کے دروازے کھول دئے گئے ہیں اپنے پرودگار سے درخواست کرو کہ ان کو تمہارے اوپر بند نہ کرے ، اور جہنم کے دروازے اس مہینے میں بند کردئے گئے ہیں اپنے پرودگار سے درخواست کرو کہ تمہارے لئے ان کو نہ کھولے، اور شیاطین اس مہینے میں باندھے گئے ہیں اپنے ربّ سے درخواست کرو کہ ان کو تمہارے اوپر مسلط نہ کرے۔“ ہمیں ان مبارک ایام میں فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نوافل اور مسنون اذکار و تسبیحات کا بھی خوب اہتمام کرنا چاہیے، لا الٰہ الاللہ اوراستغفار کی کثرت کرنا چاہیے۔ اور ان مبارک ایام کو قیمتی بنانا چاہیے ان میں زیادہ سے زیادہ نیکیوں اور رحمتوں کو سمیٹنا چاہئے ۔ بارگاہ الٰہی میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں نیک اعمال کی توفیق عطاء فرمائے ، اور ہمارا شمار اپنے مقرب بندوں میں فرماکر ہمیں دونوں جہانوں کی کامیابی عطاء فرمائے، آمین ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
رانا اعجاز حسین چوہان کے کالمز
-
جیسی رعایا ویسے حکمران
بدھ 16 فروری 2022
-
ویلنٹائن ڈے… !
منگل 15 فروری 2022
-
یوم یکجہتی کشمیر
ہفتہ 5 فروری 2022
-
صدارتی نظام کی بازگشت!
جمعرات 3 فروری 2022
-
نظام انصاف میں بہتری کی ضرورت
بدھ 2 فروری 2022
-
کرپشن انڈیکس میں اضافہ …!
ہفتہ 29 جنوری 2022
-
ایمان کی دولت انمول نعمت
جمعہ 28 جنوری 2022
-
خوشگوار زندگی کیلئے ذہنی صحت پر توجہ ضروری
جمعرات 20 جنوری 2022
رانا اعجاز حسین چوہان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.