
ویلنٹائن ڈے… !
منگل 15 فروری 2022

رانا اعجاز حسین چوہان
(جاری ہے)
غیر مسلموں کے رسم و رواج اور تہواروں کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کس قدر دورس نگاہ رکھنے والے تھے اس کا اندازہ اس واقعہ سے بخوبی لگایاجا سکتا ہے کہ ایک مرتبہ آپ کے پاس ایک صحابی آیا اور کہنے لگا کہ میں نے ”بوانہ“ نامی مقام پر اونٹ ذبح کرنے کی منت مانی ہے،کیا میں اسے پورا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ سلم نے فرمایا” کیا دورِ جاہلیت میں وہاں کسی بت کی پوجا تو نہیں ہوا کرتی تھی؟“ اس نے کہا نہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا ” کیا وہاں مشرکین کے تہواروں ،میلوں میں سے کوئی تہوار تو منعقد نہیں ہوا کرتا تھا؟“ اس نے کہا، نہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”پھر اپنی نذر پوری کرو کیونکہ جس نذر میں اللہ کی نافرمانی کا عنصر پایا جائے اسے پورا کرنا جائز نہیں“ (ابوداؤد)۔ کیونکہ کسی بھی معاشرے کی ثقافت حالات کے مطابق نموپزیر ہوتی ہے جبکہ مذہب کے احکامات اٹل ہوتے،ان میں اگر تغیروتبدل کر دیا جائے تو ان کی اصل شکل برقرار نہیں رہتی۔اگرچہ مذاہب میں بھی کچھ نرمی ہوتی ہے، مگر اتنی نہیں کہ اس کے بنیادی احکامات کو ہی توڑ مروڑ دیا جائے۔ بلاشبہ مذہب اور ثقافت اپنے اصل کے اعتبار سے ایک دوسرے سے مختلف ہیں،اور ان میں کشمکش چلتی رہتی جیسا کہ ویلنٹائن ہی کی مثال لے لیں تو خود عیسائی مذہب اس کے خلاف ہے۔لہٰذا ثابت ہوا کہ ہر لچر پن کو ثقافت کا لبادہ اوڑھا کر حلال نہیں کیا جا سکتا۔ فحاشی ہر مذہب میں ایک قبیح فعل ہے، دین اسلام تو ہے ہی پاکیزہ اور صالح لوگوں کا دین۔قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ ”یقینا ً جو لوگ چاہتے ہیں کہ ایمان لانے والوں کے گروہ میں فحش (و بے حیائی) پھیلے وہ دنیا اورآخرت میں دردناک سزا کے مستحق ہیں۔“ جبکہ ویلنٹائن ڈے تو ہے ہی کھلی بے حیائی اور فحاشی، لہٰذا اسے کسی صورت بھی ایک صالح معاشرہ اختیار نہیں کر سکتا۔ ہمیں چاہیے کہ فرسودہ و بیہودہ رسم و رواج کو ترک کرکے اپنی زندگی اسلام کے روشن احکامات کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں، جوکہ باحیاء اور سکون و راحت سے بھرپور ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
رانا اعجاز حسین چوہان کے کالمز
-
جیسی رعایا ویسے حکمران
بدھ 16 فروری 2022
-
ویلنٹائن ڈے… !
منگل 15 فروری 2022
-
یوم یکجہتی کشمیر
ہفتہ 5 فروری 2022
-
صدارتی نظام کی بازگشت!
جمعرات 3 فروری 2022
-
نظام انصاف میں بہتری کی ضرورت
بدھ 2 فروری 2022
-
کرپشن انڈیکس میں اضافہ …!
ہفتہ 29 جنوری 2022
-
ایمان کی دولت انمول نعمت
جمعہ 28 جنوری 2022
-
خوشگوار زندگی کیلئے ذہنی صحت پر توجہ ضروری
جمعرات 20 جنوری 2022
رانا اعجاز حسین چوہان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.