
امتحان۔۔!!
بدھ 9 اپریل 2014

تفسیر حسین
عقل ہے محو حیر ت کہ دنیا کیا سے کیا ہوگئی ۔۔!!
یہ مصرع پڑھتے ہوئے خیال آتا ہے کہ انسان نے اتنی ترقی کرلی کہ عقل انسانی نت نئی ایجادات کو دیکھ کر ورطہ حیرت میں ڈوب جاتی ہے، مختلف اقوام عالم کی سائنس اور ٹیکنالوجی میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور اس کائنات کو مسخرکرنے کی جستجو میں تحقیقاتی اداروں کے قیام اور حکومتی سرپرستی قابل ستائش ہیں ، مگر آج یہ مصرع موضوع تحریر اس لیے ہے کہ میری عقل پاکستان میں عوامی سطح پر رونما ہونے والے واقعات کو کسی طور ہضم کرنے کو تیار نہیں، ایک معروف اخبار کی اس خبر نے ہلا کر رکھ دیا کہ خاتون سے شادی کے نام پر نو سال تک زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور وہ موصوفہ جنہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اس نے اس شخص کی خاطر اپنے پہلے شوہر سے طلاق لی تھی اس بات پر بھی نالاں تھیں کہ ان کے پہلے شوہر نے جو زیورات اسے دیئے تھے وہ زیادتی کرنے والے شخص نے چوری کرلیے۔(جاری ہے)
یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود
وہ اسلامی تعلیمات جن پر عمل پیرا ہوکر نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی نیک نامی کمائی جاسکتی ہے انہیں ہم نے کیوں بھلا دیا۔۔ہم اپنی نفسانی خواہشات کے اس حد تک غلام ہوگئے کہ ہمیں اس بات کا خیال ہی نہیں دنیا تو محض امتحان گاہ ہے آزمائش کی جگہ ہے آخرت میں کیا ہوگا۔۔ایک عورت جسکے پاوٴں کے نیچے اللہ نے جنت رکھ دی وہ کس طرح اس حد تک گر سکتی ہے کہ شادی کے وقت دلہا سے یہ طہہ کرلے کہ اسکا بوائے فرینڈ بھی اسکے ساتھ رہے گا۔اور ان مردوں کی غیرت کو کیا ہوگیا جو اس قسم کی شرائط پر یا اس قسم کی خواہشات پر بخوشی راضی ہوجاتے ہیں۔۔یہ وہ حرکتیں ہیں جہاں ہم نہ میڈیا کو قصور وار ٹھہرا سکتے ہیں نہ ہی والدین کو کیونکہ یہ تو ہر انسان سمجھتا ہے کہ کیا غلط ہے کیا درست ہے ، یہ خالصتاً انسان کے من کا فیصلہ ہے اگر من ہی میلا ہو تو کیا کیا جائے۔مثلاً اس پولیس والے کو کیا کہا جائے جو شراب کے نشے میں دھت ایک بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کررہا تھا، ایک قانون کا رکھوالا جب خود قانون کی دھجیاں اڑائے گا تو باقی جرائم پیشہ افراد کے کیا کہنے کہ وہ کس حد تک آگے بڑھ سکتے ہیں۔بات یہیں ختم نہیں ہوتی معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کی خبریں بھی کوئی ڈھکی چھپی نہیں اور حیرت کی بات یہ ہے مجرم گرفتار بھی نہیں ہوتے۔
اس قسم کے واقعات جو کہ روزبروز بڑھتے ہی جارہے ہیں وہ ایک عام انسان اور خصوصاً نوجوان نسل کی نفسیات پر بہت منفی اثرات مرتب کرتے جس طرح بھلائی تیزی سے پھیلتی ہے اسطرح بڑائی بھی تیزی سے پھیلتی ہے کیونکہ جو لوگ اس قسم کی انسانیت سوز جاہلانہ حرکات میں مصروف ہیں وہ اپنے گناہ چھانے کے لیے اس قسم کے دلائل دیتے ہیں کہ ناپختہ ذہن ان گنہگاروں کی باتوں میں آکر انکی راہ پر چل سکتے ہیں اور یوں یہ برائیاں پھیلتے ہوئے خدانخواستہ ہمارے گھروں تک بھی پہنچ سکتی ہیں ۔لہذا اس قسم کی برائیوں کی اپنی اپنی سطح پر حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا ہم واپس زمانہ جہالیت میں تو نہیں لوٹ رہے وہ زمانہ جہالیت جسے دور کرنے کے لیے اللہ کے پیارے نبی ﷺ نے بہت تکالیف برداشت کیں اور ایک مکمل ضابطہ حیات دیا جو صاف ستھری پاکیزہ زندگی کو یقینی بناتا ہے، مگر وائے ہو ہمارے نام نہاد ترقی یافتہ افراد پر جونفسانی خواہشات کی غلامی میں اس حد تک آگے بڑھ گئے ہیں کہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ انکے گھر میں پیدا ہونے والا بچہ کس کا ہے۔۔خدا خیر کرئے نجانے ہمارے معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی اور نام نہاد ترقی و ماڈرن ازم ہمیں کس تباہی کی طرف لے جائے گی۔ آیئے اپنے گھر کو بے راہ روی کی لعنت سے بچائیں اور ایک سچی اور حقیقی دنیا میں قدم رکھنے کا حوصلہ پیدا کریں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.