میگا سٹی کہلانے والے کراچی کی شناخت اب کچرے اور گندگی کے ڈھیر ہے ، نعیم الرحمن

ٹوٹی سڑکیں اور اجڑے پارک بن گئے ہیں،عوام کا پرسان حال کوئی نہیں ہے،وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی قیادت کی کھینچا تانیوں اور نا اہلیوں سے دوکروڑ کی آبادی کا شہر مسائلستان بن گیاہے، امیر جماعت اسلامی کراچی

پیر 2 مارچ 2020 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2020ء) کراچی پاکستان کا دل ہے لیکن میگا سٹی کہلانے والے کراچی کی شناخت اب کچرے اور گندگی کے ڈھیر، ٹوٹی سڑکیں اور اجڑے پارک بن گئے ہیں،عوام کا پرسان حال کوئی نہیں ہے،وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی قیادت کی کھینچا تانیوں اور نا اہلیوں سے دوکروڑ کی آبادی کا شہر مسائلستان بن گیاہے، شہر کراچی کو مئیر عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خاں جیسی دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے جو شہر کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،نعمت اللہ خان کا دور کراچی کی تعمیر و ترقی کا مثالی دور تھا، ہمارا عزم ہے کہ نعمت اللہ خان کے شہر کراچی کو دوبارہ بحال کریں گے،شہر کو سرسبز و شاداب اور روشنی کا شہر بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سمن آبادبلاک 18 خان گراؤنڈ میں جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام گو گرین شجرکاری مہم میں خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرمرکزی صدر جے آئی یوتھ زبیر گوندل، امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی فاروق نعمت اللہ، صدر کراچی ہاشم یوسف ابدالی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی عمر احمد،پیش امام جامع مسجد عمر، سابق کوآرڈینٹر وزیر اعلی سندھ فرید انصاری،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے اشعر علی، چیئرمین یوسی 27 محمد یونس، ایس ایچ او سمن آباد عبدالحسیب شیخ،صدر جے آئی یوتھ عمیر احمد،چیئرمین پبلک ایڈ کمیٹی یوسی 27 شعیب فیاض،سماجی شخصیت یوسی27 محمد شکورمعاذ احمد،فیصل شیخ،جنرل کونسلر قالود خان، سید محمداقبال سمیت علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات اور نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شجرکاری مہم میں حصہ لیا،گو گرین شجر کاری مہم میں شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر جے آئی یوتھ زبیرگوندل نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، باشعور اورصالح نوجوان ملک و قوم کی بقائ کی ضمانت ہیں، امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ ہے ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے اور ہمیں امید ہے کہ کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے میں نوجوان اپنا کردار ادا کریں گے،ہمیں بابائے کراچی نعمت اللہ خاں مرحوم کے مشن کو آگے بڑھانا ہے اور اس شہر کی بے مثال خدمت کرنی ہے، گو گرین شجرکاری مہم ایک صدقہ جاریہ ہے، شہر کو سرسبز بنانے کی اس مہم کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،چیئرمین یونین کمیٹی 27 محمد یونس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گو گرین مہم ایک مثالی قدم ہے، ہم شجرکاری مہم میں بھرپور تعاون کریں گے، پیش امام جامع مسجدعمرشاہ محمد صاحب نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، سب کو اس کام میں حصہ لینا چاہیے اور ایک صحت مند سرگرمی منعقد کرنے پر گو گرین اور نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،گو گرین شجر کاری مہم سے فرید انصاری، عبدالحسیب شیخ،انوار احمد،شعیب فیاض و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی خطاب کیا، سمن آبادبلاک18 فیڈرل بی ایریا میں جماعت اسلامی یوتھ کی گو گرین شجرکاری مہم میں جامع مسجد سمن آباد،خان گراؤنڈاور اطراف کی گلیوں کو 200 سے زائدنیم،بادام،شیری،لاجسٹونیا،مورنگا،پیپل،شہتوت اور بوتل برش کے پودے لگائے گئے، اس موقع پر سابق ناظم کراچی نعمت اللہ مرحوم، پروفیسر عبدالغفور احمد مرحوم سمیت متعدد شخصیات کے ناموں سے پودوں کو منسوب کیا گیا، پروگرام کے اختتام پر صدر جے آئی یوتھ عمیر احمد اور ناظم حلقہ سمن آباد فرحان شاکر نے معزز مہمانوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

#