صدر مشرف کا خطاب مایوس کن تھا‘ سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی آزاد کشمیر

بدھ 20 ستمبر 2006 13:10

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل ممبر اسمبلی سابق وزیر تعمیرات عامہ جنگلات چوہدری لطیف اکبر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر جنرل پرویز مشرف کا خطاب انتہائی مایوس کن اور الفاظ کا گورکھ دھندہ تھا انہوں نے کشمیر کا تذکرہ انتہائی معذرت خواہانہ انداز اختیار کر کے تقسیم کشمیر کے لیے عالمی سازش اپنے آپ کو مہرہ بننے کا سگنل دیا ہے اور اس ایجنڈے کی تکمیل کے لیے آزاد کشمیر میں کرپٹ اور نااہل عوامی مینڈیٹ سے محروم حکومت کو مسلط کیا گزشتہ روز جنرل اسمبلی کے 61 ویں سالانہ اجلاس سے صدر جنرل پرویز مشرف کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ کوئی بھی آمر قومی مفادات پر لمبے عرصہ کے لیے اپنے موقف پر قائم رہ ہی نہیں سکتا کیونکہ وہ طاقت کے بل بوتے پر کرتے ہوئے اور طاقت کی زبان سمجھتے ہیں جبکہ جمہوری عمل عوامی مینڈیٹ سے شروع ہو کر وہاں ہی اختتام پذیر ہوتا ہے چوہدری لطیف اکبر نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں موجودہ حکمران اجتماعی طور پر مستعفی ہو کر آزادانہ انتخابات کے انعقاد کا اعلان کریں تاکہ ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے قومی قیادت اپنا کردار ادا کر سکے -

متعلقہ عنوان :