پاکستان تحریک انصاف کی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین نوید خان نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا،عمران خان نے کرپٹ، پیشہ ورانہ سیاستدانوں سے رابطے رکھے، پارٹی آئین کی خلاف ورزیاں کی گئیں، پارٹی کے بنیادی فلسفہ سے انحراف اور پارٹی کارکنوں سے بے وفائی کی،نوید خان کی پریس کانفرنس
جمعرات 21 ستمبر 2006 19:54
(جاری ہے)
عمران خان نواز شریف کو ”مارکوس“، ملازوچ اور ان کے دور کی جمہوریت کو ”کلپوکریسی‘،قرار دیتے تھے آج انہی کے ساتھ جمہوریت کی بحالی کے نام پر مل گئے ہیں پارٹی آئین جو اب تک تین بار تبدیل ہو چکا ہے کے مطابق کوئی پیشہ ور اور موروثی سیاستدان تحریک انصاف کارکن نہیں بن سکتا مگر جماعت بننے کے ایک سال بعد ہی 1997ء میں عمران خان نے پارٹی آئین کو توڑتے ہوئے سرحد کے ایک بدنام زمانہ پیشہ ور سیاستدان کو مرکزی عہدہ دے دیا، جس پر پارٹی کے نظریاتی کارکنوں نے احتجاجاً استعفے دے دیئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ غیر معمولی لوگ ملک میں حقیقی تبدیلی کی نظریاتی جنگ کے لئے میدان عمل میں آئے ہیں ان نظریاتی کارکنوں پر پیشہ ور سیاستدانوں کو مسلط نہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ آج عمران خان نظریاتی طور پر اتنے مفلوج ہو چکے ہیں کہ وہ بیرون ملک بیٹھے جن لیڈروں کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں۔ 10 سال قبل انہیں لٹیروں کو کھمبوں سے لٹکانے اور عبرتناک سزائیں دینے کا قوم سے عہد کیا گیا تھا میں بحیثیت محبت وطن پاکستانی اور نظریاتی کارکن کے ان عناصر کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہوں جو اس ملک کی لوٹ کھسوٹ، اداروں کو ذاتی مفادات کے تحت کمزور کرنے، آمر انہ اور سامراجی سوچ کے تحت ایک خاص نظام اور غلامانہ طرز حکمرانی کو برقرار رکھنے کے جرم میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میرے جیسے دیگر محب وطن پاکستانی اپنے اصل نظریہ کو چھوڑ کر نواز شریف اور بے نظیر جیسے لٹیروں کے لئے رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے تیار نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف اور بے نظیر نے الگ الگ حکومت کرنے کے بعد اب مشترکہ طور پور اسی عوام پر حکومت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں لوٹنے کے الزامات انہوں نے نہ صرف ایک دوسرے پر لگائے بلکہ عمران خان نے ان کے خلاف عملی جدوجہد کا اعلان کرتے ہوئے ایک جماعت کی بنیاد رکھی جس میں ان کا ساتھ دینے کے لئے لوگ آگے آئے۔ نوید خان نے کہا کہ آج عمران خان بھی ان عناصر کے پارٹنر بن گئے ہیں تو ایک بار پھر اپنی آواز اسی طرح بلند کریں گے جس طرح آج سے دس سال قبل عمران خان نے ان لوگوں کے خلاف کی تھی، ہم عمران خان کی طرح راستہ نہیں بدل سکتے۔ نوید خان نے ملک کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اچھے اور برے کو پہچانتے ہوئے اپنی صلاحتیں اور توانائیاں ان لوگوں کے لئے نہ ضائع کریں جن کا مقصد پاکستان سے بڑھ کر اپنی ذات ہو۔ واضح رہے کہ نوید خان کا بنیاد طور پر تعلق مانسہرہ سے ہے وہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مشیر برائے امور نوجوانان پارٹی کے ضلعی صدر اور مرکزی مجلس عاملہ کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے علاوہ قومی اسمبلی کا پارٹی ٹکٹ پر انتخاب بھی لڑ چکے ہیں ان کا شمار پارٹی کے بانی ارکان میں ہوتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.