فلپائن میں مسلح افراد کی فائرنگ‘ ایک فوجی ہلاک

بدھ 8 نومبر 2006 12:38

منیلا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08نومبر2006 ) فلپائن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک فوجی کو ہلاک کردیا۔ فلپائن کی فوج کے ترجمان کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق بدھ کے روز صوبہ لیٹے کے علاقے کاننگا میں نامعلوم افراد نے ایک فوجی اہلکار کو سر میں گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اس واقعے میں کمیونسٹ گوریلے ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :