پاکستان عراق کی سالمیت اور خودمختاری کی مکمل حمایت کرتا ہے، وزیراعظم شوکت عزیز،مستقبل میں عراق کی تعمیر نو کیلئے امن و ہم آہنگی انتہائی اہم ہے، وزیراعظم کی عراق کیلئے اقوام متحدہ کے سفیر اشرف جہانگیر قاضی سے ملاقات سے دوران گفتگو

ہفتہ 18 نومبر 2006 22:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18نومبر۔2006ء) وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان عراق کی سالمیت اورخودمختاری کی مکمل حمایت کرتا ہے، مستقبل میں عراق کی تعمیر نو کیلئے امن اور ہم آہنگی بہت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتے کے روز یہاں عراق کیلئے اقوام متحدہ کے سفیراشرف جہانگیر قاضی سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان عراق کی سالمیت اورخودمختاری کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ایسے متحدہ عراق کا عزم کر رکھاہے جہاں مختلف پس منظر کے حامل لوگ مل کر پامن انداز میں رہتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں عراق کی تعمیر کی تعمیر نو کیلئے امن اور ہم آہنگی بہت اہم ہے۔ اشرف جہانگیر قاضی نے وزیراعظم کو عراق کی حالیہ صورتحال اوروہاں امن کی بحالی کیلئے اقوام متحدہ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔