استعفوں کے معاملہ پر ہماری جماعت میں کوئی اختلاف نہیں اور نہ ہی ایم ایم اے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،نواز شریف کی دعوت ملی تو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے بارے میں فیصلہ ایم ایم اے کی سپریم کونسل کرے گی ، مولانا فضل الرحمن

ہفتہ 23 دسمبر 2006 21:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23دسمبر۔2006ء) قائد حزب اختلاف وجے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طرف سے ابھی تک انہیں آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت نہیں دی گئی ہے تاہم اگر دی گئی تو اس کا فیصلہ متحدہ مجلس عمل کی سپریم کونسل کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سرگودھا میں جے یو آئی کے ضلعی دفتر کے افتتاح سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے ایک سیاسی قوت ہے کسی فرد واحد کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ خود ہی فیصلے کرے انہوں نے کہاکہ استعفوں کے معاملہ پر ہماری جماعت میں کوئی اختلاف نہیں اور نہ ہی ایم ایم اے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ملک میں اگر منصفانہ انتخابات جنرل پرویز مشرف کی قیادت میں کرائے گئے تو ہم بھرپورحصہ لیں گے کیونکہ ہماری منزل ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی آئین اور آئینی اداروں کی بحالی خود مختار حکومت کا قیام ہے جس کیلئے ہم ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کی حکومت اپنے عاشی اور سیاسی ایجنڈے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے ان کی آمریت کے آٹھ سال مکمل ہو چکے ہیں مگر وہ ملک میں کرپشن لاقانونیت اور بے روزگاری ، مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ملکی برآمدات میں اضافہ کی بجائے ریکارڈ کمی ہو رہی ہے وہ امریکہ سمیت انپے مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے مذہبی قوتوں کے ساتھ پنچہ آزمائی کررہے ہیں کیونکہ وہ مغرب اور امریکہ کے نمائندے ہیں اور ہم پاکستانی قوم کے نمائندے ہیں قوم کو آمریت سے نجات دلانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ امریکہ کی تاریخ میں کوئی بھی صدر ایسا نہیں آیا جس کا گراف اتنا گرے جتنا صدر بش کا گرا ہے جسے اپنے ملک کے حالیہ الیکشن میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور یہی صورتحال دنیا کے دیگر ممالک کا بھی ہے جہاں امریکہ نواز حکمرانوں کو شکست اور بربادی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہی حال موجودہ مشرف حکومت کا بھی آئندہ ہونیوالے عام انتخابات میں پاکستانی قوم کریں گی انہوں نے کہا کہ مغری قوتوں کو خوش کرنے والے حکمرانوں نے مذہبی قوتوں کو انتہاء پسند قرار دے کر جو جنگ شروع کی ہے اس میں انہیں شکست ہوگی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عدالت عظمی کی طرف سے سرحد حکومت کا منظور کردہ حسبہ بل کیخلاف حکم امتناعی جاری کرنے سے مایوسی ہوئی ۔