نواز شریف عام انتخابات سے قبل ضرور پاکستان آئیں گے ۔ رفیق تارڑ،امریکہ ایران پر ہرگز حملے کی غلطی نہیں کرے گا۔ صحافیوں سے بات چیت

منگل 26 دسمبر 2006 13:36

مریدکے ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین26دسمبر2006 ) سابق صدر پاکستان محمد رفیق تارڑ نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل میاں محمد نواز شریف ہر صورت پاکستان آئیں گے۔ صوبائی لیگی رہنما چوہدری سجاد چھینہ کی دعوت ولیمہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ اکہ دلہے کے بغیر بارات نہیں ہوتی اس لئے میاں نواز شریف کی پاکستان میں موجودگی کے بغیر آئندہ انتخابات نہیں ہو سکیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے ثابت قدم رہ کر اور اصولی موقف اختیار کر کے پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں۔ وقت قریب ہے کہ قوم مشرف سے جان چھڑا لے گی اور میاں نواز شریف کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران پر حملے کی غلطی نہیں کرے گا کیونکہ ایرانی صدر اللہ سے ڈرتے ہیں اور انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کی اس نازک مرحلہ میں ہر جگہ حمایت کر کے ثابت کرے کہ ایرانی تنہا نہیں ہیں۔