راولپنڈی اور مانسہرہ میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے پرندوں میں برڈ فلو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی

منگل 6 فروری 2007 16:33

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06فروری2007 ) راولپنڈی اور مانسہرہ میں پر اسرارطور پر ہلاک ہونے والے پرندوں کے ٹیسٹ سے ان میں برڈ فلو وائرس ایچ فائیو ۔ این ون کی تصدیق ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت خوراک اور لائیو اسٹاک کے ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی کے علاقے صدر میں اٹھارہ مرغیوں کی پر اسرار ہلاکت پر انکے نمونے نیشنل ریفرنس لیبارٹری فار ایویان اسلام آباد بھجوائے گئے ۔ جہاں پر ان میں ٹیسٹ کے بعد برڈ فلو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مانسہرہ میں ہلاک ہونے والے پالتو مور کے خون کے نمونوں سے بھی برڈ فلو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں اس گھر میں موجود بقیہ بائیس پرندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ مانسہرہ میں مُوروں کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :