Live Updates

ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے

ہم یہ جانتے ہیں کہ ہمارا مینڈیٹ کیسے چوری ہوا، ہم اسلام آباد جانا نہیں چاہتے لیکن آپ کا رویہ مجبور کررہا ہے۔ سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 ستمبر 2025 23:32

ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں ..
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 ستمبر 2025ء ) جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ ہمارا مینڈیٹ کیسے چوری ہوا،ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے۔ انہوں نے کراچی میں جے یوآئی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کیلئے سندھ ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں بھی امن مارچ کیا ہے ،ہم امن کا پرچار کررہے ،پاکستان معاشی لحاظ سے کمزور ہے ، یہاں مہنگائی اور بے روزگاری ہے، حکمران قربانی دینے کی بات کرتے لیکن قربانی صرف عوام کو دینا پڑتی ہے ہم اسلام آباد جانا نہیں چاہتے لیکن آپ کا رویہ مجبور کررہا ہے۔

ہم یہ جانتے ہیں کہ ہمارا مینڈیٹ کیسے چوری ہوا۔اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کے خلاف انتخابی نتائج آئیں گے۔

(جاری ہے)

ہم امن کا پرچار کرتے ہیں یہ ہی ہمارا منشور ہے۔ دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، کسی ایک ملک پر جارحیت ہوگی تو مل کر مقابلہ کیا جائے گا، معاہدے میں دیگر عرب ممالک کی شمولیت کا دروازہ بند نہیں ہوا۔

خطے کے ممالک کا حق ہے کہ وہ متحد ہوکر خطے اور عوام کا دفاع کریں ۔معاہدے میں ایسی کوئی شق نہیں کہ کوئی دوسرا ملک شامل نہیں ہوسکتا، معاہدے پر کسی تیسرے فریق کو اعتماد میں لینے کا جواز نہیں بنتا۔ امریکا کے بھی کئی ممالک کے ساتھ دفاعی معاہدے ہیں۔ معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں بڑی عزت اور آبرو کے ساتھ کامیاب کیا ہے۔ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد دنیا زیادہ پاکستان کا ذکر کررہی ہے، پاکستان کی جو دفاعی صلاحیتیں ہیں وہ اس معاہدے کے تحت دستیاب ہوں گی۔ ہم نے افغانستان کیلئے دو جنگیں لڑی ہیں، ہمارا کوئی تعلق نہیں تھا کہ ان جنگوں میں شامل ہوتے ۔ ان جنگوں میں شرکت کے بعد ہمارا امن متاثر ہوااور روز جنازے اٹھا رہے ہیں۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات