لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد

جمعرات 18 ستمبر 2025 20:55

لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)لاہورسے دبئی جانے والے مسافر سے اسلحہ اورگولیاں برآمد ہوگئیں ۔پولیس کے مطابق کیولری گرائونڈکابلال احمددبئی جانے کیلئے ایئرپورٹ پہنچا،اے ایس ایف نے بیگ کے خفیہ خانے سے اسلحہ وگولیاں برآمدکرلیں۔

(جاری ہے)

ملزم بلال احمدکے بیگ سے 9ایم ایم پستول اور 48 گولیاں برآمد ہوئیں۔ملزم کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :