
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم
محمد علی
جمعہ 19 ستمبر 2025
00:01

(جاری ہے)
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قطر پر حملے کے بعد امریکہ نے عرب ممالک کو دھوکہ دیا، عرب ممالک کا امریکہ پر اعتماد اب ختم ہو چکا ہے، اسرائیل کی خاطر امریکہ نے اپنی خارجہ پالیسی کو تباہ کرلیا، امریکہ نے اسرائیل کے حق میں اپنی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا ہے جو خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
مشاہد حسین سید کہتے ہیں کہ بھارت بھی اسرائیل کی جارحیت کو سپورٹ کر رہا تھا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے اسرائیل ضرور گھبرائے گا کیوں کہ یہ معاہدہ خطے میں نئی سفارتی تبدیلیوں کی نشاندہی کرتا ہے جو پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان یہ معاہدہ اس خطے کی سیاست میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگا اور یہ خطے میں طاقت کے توازن کو بدل دے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے" (SMDA) پر دستخط کیے ہیں، یہ معاہدہ جو دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے، یہ معاہدہ دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کی آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری ہے، دونوں ممالک میں مشترکہ سٹریٹجک مفادات اور قریبی دفاعی تعاون کے تناظر میں یہ معاہدہ ہوا، معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے، کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا، اس طرح پاکستان ارض حرمین شریفین کا دفاع کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.