نواب شاہ میں مسافروں کی کمی اور خسارے کے باعث پی آئی اے کیلئے پروازیں چلانا ممکن نہیں۔ شیر افگن نیازی

جمعہ 23 فروری 2007 12:54

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23فروری2007 ) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن نیازی نے کہا ہے کہ نواب شاہ میں مسافروں کی کمی کے باعث پی آئی اے کو خسارہ ہوتا ہے اور اس خسارے کی صورت میں اس کے لئے یہ ممکن نہیں کہ وہ پروازیں جاری رکھے کیونکہ گزشتہ چھ ماہ کے عرصے میں وہاں صرف نو افراد گئے اور 34 آئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر نے نواب شاہ ایئرپورٹ کی تعمیر مکمل ہونے کے باوجود وہاں سے اسلام آباد اور لاہور کے لئے پروازیں شروع نہ کرنے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں بتایا کہ چھ ماہ کے عرصہ میں نواب شاہ سے صرف 34 افراد آئے اور وہاں نو افراد گئے مسافروں کی قلت کے باعث پی آئی اے کے لئے ممکن نہیں کہ وہ خسارے کی فلائٹ چلائے تاہم انہوں نے اسمبلی کو یقین دلایا کہ حکومت نواب شاہ سے دوبارہ فلائٹ شروع کرنے کے حوالے سے سروے کروائے گی توجہ دلاؤ نوٹس حاجی خدا بخش نظامانی نے پیش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :