مجلس عمل نے اے آر ڈی کے ملک گیر احتجاج کی حمایت کا اعلان کردیا۔آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔3اپریل کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنا ضرور دینگے‘ مجلس عمل پوری طرح متحد ہے۔حکومت مخالف تحریک کو طاقت کے ذریعے روکا گیا تو حالات کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی‘ متحدہ مجلس عمل کے صدر قاضی حسین احمد کا نوشہرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب
اتوار 25 مارچ 2007 15:59
(جاری ہے)
قاضی حسین احمد نے کہا کہ مجلس عمل اے آر ڈی کی کال پر آج ہونیوالے ملک گیر احتجاج میں بھرپور حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور قانون کی بالادستی جبکہ آئین و جمہوریت کی بحالی کیلئے پرامن جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس افتخار کو غیر فعال بنانے کا اقدام غیر قانونی ہے اور مجلس عمل تین اپریل کو ریفرنس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیگی۔
قاضی حسین احمد نے کہا کہ بعض اخبارات اور ایجنسیاں میرے بیانات کو غلط انداز سے پیش کررہے ہیں مجلس عمل پوری طرح متحد ہے اور حکومت مخالف تحاریک کو جاری رکھا جائے گا اور اگر حکمرانوں نے طاقت کے ذریعے ہمیں پرامن احتجاج سے روکنے کی کوشش کی تو حالات کی ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.