لاپتہ افراد کیس، سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی معلومات پر وزارت داخلہ سے بیان حلفی طلب کرلیا۔ بازیاب ہونے والے حافظ سعود میمن کے طبی معائنے کی ہدایت،قاری سیف اللہ کے معاملے پر نیشنل کرائسز مینجمنٹ سے بھی رپورٹ طلب ، مقدمہ کی مزید سماعت 11مئی تک ملتوی
جمعہ 4 مئی 2007 15:49
(جاری ہے)
جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں عدالت کی فل بنچ نے لاپتہ افراد کے مقدمہ کی سماعت کی جس دوران لاپتہ افراد میں شامل اور بعد میں بازیاب ہونے والے ایک شخص حافظ سعود میمن کو اسٹریچر پر ڈال کر عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے اسکے طبی معائنے کا حکم دیا اور دبئی سے گرفتار کرکے لائے جانے والے قاری سیف اللہ اختر کے معاملے پر نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل سے رپورٹ بھی طلب کی ۔
سماعت کے دوران حکومت کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق کھوکھر پیش ہوئے ۔ عدالت نے وزارت داخلہ کو حکم دیا کہ اس نے جن 56 لاپتہ افراد کے بارے میں تفصیلات بتائی ہیں ، ان پر بیان حلفی بھی جمع کرایا جائے ۔ عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کردی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.