جنرل مشرف سے ڈیل پیپلز پارٹی کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہوگی ۔مولانا فضل الرحمن۔۔حکومت نے عدلیہ کے وقار کو پامال کیا‘ عوام عدلیہ کی آزادی اور اس کے وقار کی بحالی کیلئے آگے آئیں‘ جامعہ حفصہ کا مسئلہ خود حکومت کا پیدا کردہ ہے‘ ایم ایم اے کے سیکرٹری جنرل کی صحافیوں سے گفتگو
اتوار 6 مئی 2007 15:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی آمر حکمرانوں سے ڈیل سے ان کے اقتدار کو طول ملے گا۔ ایم ایم اے کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عدلیہ کے وقار کو پامال کیا ہے اور اب دوسروں کو انصاف فراہم کرنے والا چیف جسٹس خود انصاف مانگ رہا ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کی جنرل پرویز مشرف سے ڈیل ملکی سلامتی کے لئے نقصان دہ ہے اور یہ ان کی زندگی کی بہت بڑی غلط ہوگی اس سے آمر حکمرانوں کے اقتدار کو طول ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ عدلیہ کے وقار اور خودمختاری کے لئے آگے آئیں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جامعہ حفصہ کا مسئلہ خود حکومت کا پیدا کردہ ہے اور اس میں حکومت ملوث ہے انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج افغانستان‘ عراق اور دنیا بھر میں ناکام ہوئی ہے امریکہ تیزی سے تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن پرویز مشرف امریکہ کی خوشنودی اور حمایت میں سب سے آگے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ مجلس عمل الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور بڑی کامیابی حاصل کرے گی اس موقع پر انہوں نے بدر الدین میمن سے ان کے والد مولانا غلام قادر میمن کی وفات پر تعزیت کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو‘ مولانا محمد مراد اور مولانا عبدالغفور بھی تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.