سوات میں فوجی قافلے پر 2خودکش بم حملے‘ 16سکیورٹی اہلکاروں سمیت 22افرادہلاک‘ 40 سے زائد زخمی،سکیورٹی فورسز کا قافلہ سوات سے مٹہ جارہا تھا کہ مٹہ کالج کے قریب سوزوکی گاڑیوں میں سوار دو خودکش حملہ آوروں نے اپنی گاڑیوں کو قافلے سے ٹکرا دیا۔خودکش بم دھماکوں سے قریبی 6گھر اور ایک پٹرول پمپ بھی تباہ ہوگیا‘ آئی ایس پی آر نے خودکش بم حملوں میں 12سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت اور 35 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔(اپ ڈییٹ)
اتوار 15 جولائی 2007 12:51
(جاری ہے)
ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش بم حملوں میں 16فوجیوں سمیت 22افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں تین عام شہری ‘ ایک پٹرول پمپ کا ملازم اور دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک درجن کے قریب گاڑیوں پر مشتمل سکیورٹی فورسز کا قافلہ جونہی مٹہ کالج کے قریب پہنچا تو دو خودکش حملہ آوروں نے اپنی گاڑیوں کو جن میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا فوجی قافلے سے ٹکرا دیں۔ جس کے نتیجے میں تین فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں ساتھ ہی سڑک کے کنارے نصب ایک ریموٹ کنٹرول بم کو بھی اڑا دیا گیا دھماکے اتنے شدید تھے کہ اس کی آوازیں دور دور تک سنائی دیں۔ دھماکوں سے قریبی چھ گھر اور ایک پٹرول پمپ بھی تباہ ہوگیا۔ دھماکوں کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ دھماکوں سے تباہ ہونے والے گھروں سے چار افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ گھروں میں ابھی بھی بہت سے لوگ دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ دھماکے کے فوری بعد ہیلی کاپٹروں کے ذریعے زخمیوں اور مرنے والوں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو سیل کردیا اور لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل وحید ارشد نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کے روز سکیورٹی فورسز کا قافلہ سوات سے مٹہ جارہا تھا کہ مٹہ کالج کے قریب نیلے رنگ کی دو سوزوکی پک اپ میں سوار خودکش حملہ آوروں نے گاڑیوں کو فوجی قافلے سے ٹکرا دیا۔ ساتھ ہی ایک بارودی سرنگ کا دھماکہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک بارہ سکیورٹی اہلکاروں کے جاں بحق اور 35کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سوات ‘ پشاور ‘راولپنڈی اور دیگر ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.