قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چوہدری امیر حسین کی زیر صدارت جاری ، قومی مفاہمتی آرڈیننس ایجنڈے میں‌شامل نہیں ہے

منگل 9 اکتوبر 2007 12:21

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07اکتوبر2007) قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چوہدری امیر حسن کی زیر صدارت ہورہا ہے ۔ اجلاس کے دوران ایوان حکمران مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے صرف بیس سے پچیس ارکان موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس شروع ہونے سے پہلے توقع کی جارہی تھی کہ قومی مفاہمتی آرڈیننس کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا تاہم قومی مفاہمتی آرڈیننس آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں‌شامل نہیں ہے