Live Updates

ایران امریکا کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.68 ڈالرز یعنی 2 فیصد اضافہ ہوا،جس کے بعد قیمت 84.98 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی

منگل 14 جولائی 2026 18:13

ایران امریکا کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2026ء) امریکا اور ایران کے درمیان جاری جوابی کارروائیوں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.68 ڈالرز یعنی 2 فیصد اضافہ ہوا،جس کے بعد قیمت 84.98 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 1.65 ڈالرز یعنی 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 79.79 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔گزشتہ روز برینٹ خام تیل کی قیمت میں 9.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات