وفاقی آئینی عدالت میں دلچسپ مکالمہ، شمیم بی بی کا نام سن کر شہری روسٹرم پر پہنچ گیا
"شادی کی تاریخ یاد نہیں، دیہاتی آدمی ہوں، اس وقت کی حکومت کا بھی معلوم نہیں" شہری کا جسٹس حسن اظہر رضوی کی جانب سے شادی کی تاریخ پوچھنے پر جواب
فیضان ہاشمی
منگل 14 جولائی 2026
17:48
(جاری ہے)
" شہری کا جواب سن کر عدالت میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے مسکراتے ہوئے شہری سے کہا کہ فائل کے مطابق تو شمیم بی بی بیوہ ہیں، پھر وہ آپ کی اہلیہ کیسے ہو سکتی ہیں؟ شہری نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیوی کا نام بھی واقعی شمیم بی بی ہی ہے۔
اس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے مزید پوچھا کہ ان کی شادی کب ہوئی تھی۔ شہری نے جواب دیا کہ انہیں اپنی شادی کی درست تاریخ یاد نہیں۔ تاہم جب عدالت نے دوبارہ سوال کیا کہ پھر انہیں کیا یاد ہے تو انہوں نے کہا کہ ان کی شادی کو تقریباً بیس سے پچیس سال گزر چکے ہیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے مزاحیہ انداز میں شہری سے پوچھا کہ جب ان کی شادی ہوئی تھی تو اس وقت کس کی حکومت تھی۔ اس سوال پر شہری نے معصومیت سے جواب دیا کہ وہ ایک دیہاتی آدمی ہیں اور انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ اس وقت کس کی حکومت تھی۔ شہری کے سادہ اور بے ساختہ جوابات پر کمرہ عدالت میں موجود وکلا اور دیگر افراد اپنی مسکراہٹ نہ روک سکے جبکہ عدالت میں خوشگوار ماحول پیدا ہوگیا۔ بعد ازاں جسٹس حسن اظہر رضوی نے شہری کو بتایا کہ یہ مقدمہ ان سے متعلق نہیں ہے اور انہیں اپنی نشست پر واپس بیٹھ جائیں۔مزید اہم خبریں
-
ایران میں جنگ اور جنگ بندی کے درمیان غیر یقینی صورتحال میں زندگی
-
وفاقی آئینی عدالت میں دلچسپ مکالمہ، شمیم بی بی کا نام سن کر شہری روسٹرم پر پہنچ گیا
-
سعودی عرب پر حملے خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں، مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہیں، وزیرِاعظم
-
شہباز شریف کی مینگو ڈپلومیسی! ہنگری کے وزیراعظم پر بھی پاکستانی آموں کا جادو چل گیا
-
فرانس: قومی دن کی تقریبات میں یوکرین پر توجہ مرکوز
-
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت ، سعودی عرب کی سلامتی کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سارک کے سیکرٹری جنرل محمد غلام سرور کی ملاقات
-
پیرا فورس اہلکار سرکاری ڈالہ لے کر سیرسپاٹے پر ناران نکل گیا
-
پاکستان: وائلڈ لائف ریسکیورز شدید گرمی میں پرندوں کو زندہ رہنے میں کیسے مدد کرتے ہیں؟
-
چین میں غیر ملکی صحافیوں کو مسلسل بہت دباؤ کا سامنا، سروے
-
تاریخ کے اس اہم موڑ پر مجاہدوں کی خدمت پر سوال اٹھانا ملک و ملت سے بڑی زیادتی ہے،خالد مقبول
-
الیکشن کمیشن کے افسران کا سروس ٹریننگ پروگرام 2026 کے تحت وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.