بے نظیر بھٹو کی 18اکتوبر کو کراچی آمد‘پاکستان کی سیاسی تاریخ کے سب سے مہنگے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
منگل 16 اکتوبر 2007 13:13
(جاری ہے)
اس صورتحال پر پارٹی ٹکٹ امیدوارایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں اور پانی کی طرح پیسہ بہا رہے ہیں ۔یوں تو بے نظیر بھٹو کے استقبال کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں لیکن جنوبی پنجاب کے اکثر شہروں ،ملتان ،خانیوال جہانیاں،لودھراں،دنیا پور ،ٹھٹھہ صادق آباد میں صورتحال نہایت دلچسپ ہے کیونکہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر مخدوم شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جنوبی پنجاب سے ایک لاکھ فراد کو کراچی لے کر پہنچیں ۔
اگر بنظر غائر جائزہ لیا جائے تو جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں سے کراچی سو مسافروں کو لے جانے والی ایک بس 60سے 70ہزار روپے کرایہ وصول کرتے ہیں فرض کیا جائے اگر ایک قومی اسمبلی کی ٹکٹ کا امیدوار پانچ سو افراد کو لے کر کراچی جائے گا تو پانچ بسوں کا کرایہ ،پانچ سو افراد کے کھانے پینے کے اخراجات 15سے 20لاکھ روپے تک پہنچ جاتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کو دعویٰ کہ وہ غریبوں کی پارٹی ہے تو کیا ایک غریب امیدوار قومی اسمبلی یہ سب کچھ افورڈ کر سکے گا ۔دوسری جانب محترمہ بے نظیر بھٹو کی آمد پر سیکورٹی مسئلے اور ان کو ملنے والی دھمکیوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پر کثیر رقم خرچ کی جا رہی ہے ، انتہائی تربیت یافتہ کمانڈوز کا دستہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے ہمراہ ہو گا ،جدید الیکٹرونکس آلات ،بم ناکارہ بنانے والے آلات سے لیس بم ڈسپوزل سکواڈ اور سینکڑوں ایمبولنسیں شامل ہونگی جبکہ کروڑوں روپے کے بینرز،ہورڈنگ،پوسٹر ز ،سٹیکرزاور ہینڈ بلزکے اخراجات اس کے علاوہ ہیں اور یوں یہ اخراجات کروڑوں بلکہ اربوں روپے تک جا پہنچتے ہیں لیکن اگر فرض کرلیا جائے کہ محترمہ اپنی وطن واپسی کے فیصلے پر نظر ثانی کرتی ہیں تو پھر حالات کیا ہونگے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.