کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی پاکستانی چوکی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی، بھارتی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز سے فوری فلیگ میٹنگ کا مطالبہ

جمعرات 10 جولائی 2008 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی۔2008ء) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج نے پاکستان آرمی کی ایک چیک پوسٹ پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ جس کا پاک فوج نے موثر جواب دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس کے مطابق دوپہر دو بجے بھارتی فوج نے ہجیرہ سیکٹر کے علاقے بٹل میں پاک فوج کی ایڈوانس چیک پوسٹ پر بلا اشتعال مارٹر اور ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ پاک فوج نے اس فائرنگ کا موثر جواب دیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کے لوکل کمانڈر نے بھارتی فوج کے لوکل کمانڈر سے اس کارروائی پر شدید احتجاج کیا ہے ۔ جبکہ پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے اپنے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کرکے اس بلااشتعال فائرنگ پر فوری طور پر فلیگ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔